لفتھانزا ایئرلائن نے تل ابیب کی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی

Published On 22 October,2024 03:48 am

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن ایئر لائن گروپ لفتھانزا نے تل ابیب کے لئے پروازوں کی معطلی میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لفتھانزا گروپ جس کے مسافر برداروں میں سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز، آسٹرین ایئر لائنز اور برسلز ایئر لائنز بھی شامل ہیں نے حالیہ مہینوں میں شرق اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنی پروازوں کے اوقات میں بار بار تبدیلی کی ہے جیسا کہ دیگر ایئر لائنز نے کیا ہے۔

تہران اور بیروت کے لئے بھی اس کی پروازیں پہلے ہی بالترتیب 31 اکتوبر اور 30 نومبر تک معطل کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لفتھانزا نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ کم از کم 31 اکتوبر تک اسرائیلی فضائی حدود سے گریز کرے گا اور یہ کہ وہ ایرانی اور عراقی فضائی حدود کو اگلی اطلاع تک استعمال نہیں کرے گا سوائے عراقی فضائی حدود میں ایک راہداری کے جو اربیل روانگی اور آمد کے لئے ہے۔