جی 20 اجلاس: رکن ممالک کے رہنماؤں کی غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل

Published On 19 November,2024 10:29 pm

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں دنیا کی بڑی معیشت کے حامل 20 ممالک کی تنظیم جی20 کا سربراہی اجلاس ہوا۔

جی 20 اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن، چینی صدر اور جاپانی وزیر اعظم سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی، رہنماؤں نے دنیا میں غربت سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جی 20 سربراہان کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بائیڈن نے غریب ممالک کیلئے ورلڈ بینک کے فنڈ میں 4 بلین ڈالر کی شراکت داری کا وعدہ کیا۔