اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے جاری، مزید 11 افراد شہید

Published On 05 December,2024 01:52 am

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے شہری آبادی پر بمباری جاری رکھی۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 11 افراد شہید ہوگئے، لبنان نے اپیل کی ہے کہ امریکا اور فرانس جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوائیں۔

واضح رہے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنانی شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملے معاہدے کی شدید خلاف ورزیاں ہیں۔