امریکا کا اسرائیل کو مزید 8 بلین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کا منصوبہ

Published On 04 January,2025 06:40 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے اسرائیل کو مزید 8 بلین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کی تجویز سے آگاہ کر دیا، جنگی امداد میں لڑاکا طیارے اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کو امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہو گی، گزشتہ سال اگست میں امریکا نے اسرائیل کو 20 بلین ڈالرز کا فوجی سامان فروخت کیا تھا۔