کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ، 3 افراد ہلاک

Published On 11 January,2025 08:01 pm

نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے، طیارہ مالندی ہوائی اڈے سے نیروبی کی جانب تربیتی پرواز پر تھا۔

مقامی حکام کے مطابق اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے،تمام افراد زندہ بچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔