تائی پے: (ویب ڈیسک) تائیوان میں 6.0 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوبی تائیوان کے ضلع یوجنگ کے شمال میں 12 کلومیٹر (7.5 میل) دور ریکارڈ کیا گیا، امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے۔
تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ 50 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں جس نے ابتدائی زلزلے کی شدت 6.4 بتائی ہے، نیشنل فائر ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ سڑکیں پتھروں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں۔
تائیوان کی وزارت صحت نے بھی 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔