امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان، نظام زندگی درہم برہم، 19 افراد ہلاک

Published On 23 January,2025 01:08 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریکارڈ برفباری سے 9 افراد ہلاک، 3200 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئیں، سکول بند کر دیئے گئے، 8 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل، کولو راڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا۔

حکام نے لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔