واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ میرے ایلچی سٹیووٹ کوف کی کوششوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزیدکہا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔