چین یوکرین روس جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کے لئے تیار

Published On 25 January,2025 06:46 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین یوکرین روس جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہوگیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین بحران کوحل کرنے کیلئے تمام فریقین سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، فیصلہ گزشتہ ہفتےڈونلڈ ٹرمپ اورشی جن پنگ میں ہونے والی بات چیت کا نتیجہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرنے یوکرین میں جنگ روکنے کیلئے چینی ہم منصب کو مداخلت کا کہاتھا، مذاکرات ہی یوکرین مسئلے کا حل ہیں۔