واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرکے غزہ پر بیان پر دنیا بھر سے سخت ردعمل آگیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس قسم کے بیانات دے کر حالات کو مزید خراب نہ کیا جائے، غزہ تنازع کے حل کے تلاش میں معاملے کو سنگین نہ کیا جائے۔
روس نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان مقبوضہ مغربی کنارے پرمکمل کنٹرول کا اسرائیلی منصوبہ ہے، فرانس نے کہا کہ فلسطینی آبادی کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔
یورپی یونین کا کہنا تھا کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہے، غزہ میں امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، او آئی سی نے مطالبہ کیا غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قبضہ مکمل طور پر ختم کرایا جائے، یو اے ای نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔