بخارسٹ: (دنیا نیوز) رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
صدر کلاؤس یوہانس نے کہا رومانیہ اور اس کے عوام کو بحران سے بچانے کےلیے مستعفی ہو رہا ہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر بدھ کو صدارت کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیے تھے، عدالتی فیصلے کے بعد سے اپوزیشن کا صدر کلاؤس یوہانس پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ تھا۔