فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا: شام

Published On 12 February,2025 02:32 am

دمشق: (ویب ڈیسک) شام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نہیں نکال سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے لئے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے کی مہم کی قیادت کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ساحلی پٹی کے کچھ حصے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لئے دے سکتے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی، دوسری جانب عرب ممالک سمیت عالمی سطح پر ان کے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی طیارے میں سفر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لئے پرعزم ہیں۔