غزہ کی تعمیر نو بارے سعودی ولی عہد کی مصر اور اردن کے سربراہوں کو ملاقات کی دعوت

Published On 20 February,2025 07:52 pm

ریاض: (دنیا نیوز) عرب ریاستوں کے رہنماؤں نے جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر تبادلہ خیال کا ارادہ کر لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو اس سلسلہ میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

سعودی ولی عہد کل ریاض میں مصر اور اردن کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع میں جاری معاملات زیر بحث ہوں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے عرب رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔

مصری میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، صدر عبدالفتح السیسی سعودی ولی عہد سے غزہ سے میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔