جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم

Published On 18 February,2025 07:21 pm

صنعاء: (دنیا نیوز) حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنان کےجنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی گاؤں سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا جبکہ لبنانی فوج بھی پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے دفاع کے لیے جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک پوائنٹس پر عارضی طور پر موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ لبنان نے حزب اللّٰہ کے لیے مالی امداد لانے کے اسرائیلی الزام پر ایران کی پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر رکھی ہے، اس پابندی کے جواب میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔