کراچی: تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

Published On 03 March,2025 04:26 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لیاقت آباد چار نمبر ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی گئی ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹرالر کو جلنے سے بچا لیا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا، ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔