غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید

Published On 14 March,2025 03:43 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگیا۔

جنوبی غزہ کے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے حمدان بری طرح زخمی ہوئے تھے، غزہ پٹی پر ڈرون حملے میں سات فلسطینی شہید، متعدد زخمی بھی ہوئے۔

جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔