امریکا کی غزہ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق نئی تجویز پیش

Published On 15 March,2025 02:41 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق امریکا نے نئی تجویز پیش کردی۔

5 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں توسیع کو کئی ہفتوں تک بڑھایا جائے گا، اسرائیل نے تجویز پر مثبت جواب دے دیا، حماس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رہیں، غزہ میں فلسطینی سکیورٹی نے اسرائیلی جاسوسی آلات قبضے میں لے لئے، چھوٹے جاسوسی آلات اسرائیلی یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے رکھے گئے۔

فلسطینی حکام نے اہل غزہ کو گھروں، خیموں اور دیگر جگہوں پر نظر رکھنے اور مشکوک آلہ نظر آنے پر اطلاع دینے کی ہدایت کر دی۔