واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ کہا کہ ٹیرف عائد کئے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کیا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف ردعمل سے کشیدگی بڑھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا۔