ایران کیساتھ جوہری تنازع پر براہ راست بات چیت ہفتے کو ہوگی: امریکا

Published On 11 April,2025 06:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری تنازع پربراہ راست بات چیت ہفتے کو ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت عمانی ثالثوں کے ذریعے ہوگی، امریکی خصوصی ایلچی اور سینئر ایرانی رہنما میں بات چیت عمان میں ہوگی، ایران پر واضح کیا جائے گا اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیاں جاری رہیں تواقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے سے تعاون ختم کردیں گے، اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک سے نکال دیں گے۔