واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر ایڈم بوہلر نے دہشتگرد صیہونی ریاست کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور امریکا کے مذاکرات اسرائیل نے ناکام بنائے۔
امریکی سینیٹر ایڈم بوہلر نے بتایا کہ مارچ میں امریکا اور حماس کے درمیان قطر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، اسرائیل کی مخالفت کی وجہ سے یہ مذاکرات ناکام ہو گئے، اسرائیل کے اندر بھی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ شدت اختیار کرنے لگا۔
ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ ایک ہزار اسرائیلی ریزرو اور ریٹائرڈ پائلٹس نے خط پر دستخط کئے، انہوں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم پائلٹس کے مطالبے پر تلملا اٹھے۔
انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو نے کہا جنگ کے دوران فوج کو کمزور کرنے والے بیانات ناقابل معافی ہیں، غزہ میں زمینی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔