فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ تربیت پر سوال اٹھا دیا

Published On 08 May,2025 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کی پول کھول دی۔

فرانسیسی اخبار کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی مایوس کن قرار دے دی گئی۔

پاکستان سے منہ توڑ جواب ملنے پر فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی سوال اٹھا دیا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق بھارت پاکستانی کارروائی میں 3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔

اخبار کے مطابق یہ بڑے نقصانات بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تناظر کی آزادانہ تصدیق کرنا ناممکن ہے۔