لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے خبر کی وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کے لیے دستیاب ہے جبکہ مخصوص روٹس کل صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور ائرپورٹ کے روٹ J 122، J125، 126، 129، 130، 131 بند رہیں گے، لاہور ائرپورٹ کے روٹ J143، J147، 148، J149، J150 بند ہیں جبکہ J186، J151، J154 اور 155 روٹس بھی بند ہیں۔