امریکا کی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

Published On 08 May,2025 05:50 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاک بھارت جنگ کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کر دی۔

نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے نئی ہدایت جاری کر دی گئیں، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت میں پروازوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے، امریکی شہری جموں کشمیر میں جانے سے گریزکریں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھارت میں رہتے ہوئے امریکی شہریوں کو اپنے سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔