بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دیرپا جنگ بندی کیلئے مشاورت اور سفارتکاری کے ذرائع اپنائیں، چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی گفتگو کی، وانگ ژی نے اجیت دوول پر زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالیں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔