آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں، متعدد دیہات زیر آب

Published On 22 May,2025 01:36 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ کے دیہات بری طرح متاثر ہوئے جہاں 24 گھنٹوں میں چار ماہ کی بارشوں کے برابر بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں مزید 300 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث بہت زیادتی تباہی ہوئی تھی۔