واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست نریندر مودی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جنوبی افریقہ کے بارے میں فکر مند ہیں، دیکھیں گے کیا ہم جنوبی افریقہ میں کچھ چیزوں پر مدد کر سکتے ہیں، صدر سیرل رامافوسا کا یقیناً کچھ حلقوں میں بہت احترام کیا جاتا ہے، کچھ میں کم۔
ٹرمپ کے لفظی وار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جواب دیا کہ سوری میرے پاس آپ کو دینے کیلئے طیارہ نہیں ہے جس پر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔