میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد کو 176 میں سے 171 ووٹ ملے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے والی کوئی بھی چیز اسرائیل کو فروخت نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں مظالم انتہائی بڑھ چکے ہیں اور روزانہ بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، صیہونی فورسز کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔