اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر گولیاں برسا دیں

Published On 22 May,2025 03:44 am

غزہ: (دنیا نیوز) جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفارتی اخلاقیات کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کےعلاقے میں دورے پر آئے سفارتی وفد پر فائرنگ کر دی، وفد انسانی صورتحال کا جائزہ لینے اور اسرائیلی اقدامات کی دستاویزات تیار کرنے کیلئے آیا تھا، وفد میں یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر20سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔

وفد مشرقی داخلی راستے سے داخل ہوا تو اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں برسا دیں، وفد کے ارکان نے بھاگ کر جانیں بچائیں، وفد کی آمد بارے باضابطہ طور پر اسرائیلی فوج کا آگاہ کیا گیا تھا۔

واقعہ کی یورپی یونین، اٹلی، سپین، بیلجیم ، جرمنی نے شدید مذمت کی، اٹلی، فرانس نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کر دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بھی سفارتی عملے پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی۔