واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی، نامعلوم حملہ آور نے تقریب میں موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔
امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔