غزہ میں کئی ہفتوں بعد غذا کی تقسیم، اسرائیل کی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید

Published On 23 May,2025 02:44 am

غزہ: (دنیا نیوز) کئی ہفتوں کے غذائی بحران کے بعد غزہ میں امدادی سامان کے 90 ٹرک داخل ہوگئے، اقوام متحدہ نے امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی تصدیق کردی۔

غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے،غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید ہوگئے، یہودی آبادکاروں نے مسجد کو جلانے کی کوشش کی، مقبوضہ مغربی کنارے میں عقربا گاؤں پر یہودی آبادکاروں نے حملہ کیا۔

یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک نذر آتش کر دیں اور مسجد کو نمازیوں کی موجودگی میں آگ لگانے کی کوشش کی۔