لندن: (دنیا نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔
پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور ایک 4 سالہ لڑکا شامل ہیں، جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔
مزید دو افراد کو لندن ایمبولینس سروس نے ہسپتال پہنچایا، ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی ( کھوئی رٹہ ) سے ہے۔