آپریشن سندور کی آڑ میں سیاست، بھارتی خواتین نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published On 03 June,2025 06:36 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی خواتین نے آپریشن سندور کی آڑ میں سیاست کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ مودی نے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش کی، پہلگام حملے کے بعد عوامی غصے سے بچنے کیلئے مودی نے ’’آپریشن سندور‘‘ کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے گھر گھر سندور بھیجنے کا سیاسی کھیل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سے لے کر عوامی حلقوں تک کئی ہندو خواتین اور سماجی کارکنوں نے بھی اس اقدام کو ”جذباتی استحصال“ اور ووٹ بینک حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ مودی مرنے والوں کے لواحقین سے ملنے کی بجائے گھر گھر سندور بھیج کر جھوٹی ہمدردی بٹور رہا ہے۔

ہندو خواتین نے مودی کی سندور سیاست کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟ کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی ڈاکو (مودی) کسی کے گھر میں سندور لے کر آیا ہو؟