ٹرمپ نے ایران پر جوہری معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

Published On 11 June,2025 10:22 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدہ طے ہوتا نظرنہیں آتا، ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے بجائے جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، معاہدہ ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے ایران کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دے دی

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تصادم ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، امریکی فوجی اڈے ہماری پہنچ میں ہیں، میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے۔

ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہان تھا کہ جوہری مذاکرات ناکام ہوئے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔




Recommended Articles