نیویارک: (دنیا نیوز) روس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو قبول کرنا عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
روسی ایلچی نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز موجود نہیں، کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
الجیرین مندوب نے بھی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور انہوں نے سوال اٹھایا مذاکرات سے پہلے اسرائیل نے ایران پر حملے کیوں کئے؟
واضح رہے اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کئے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔