اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی: ایران میں جشن کا سماں، فوج کے حق میں نعرے بازی

Published On 14 June,2025 03:09 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ہزاروں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دیا ہے، ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ہزاروں ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر جشن شروع کر دیا اور افواج کےحق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کئے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔