غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فوج کے غزہ بھر میں زمینی اور فضائی حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سنائپر فائرنگ اور بمباری سے امدادی مراکز پر نشانے رک نہ سکے، اسرائیلی حملوں میں خوراک کے متلاشی 11 فلسطینی بھی شہید ہوئے جبکہ روزانہ ہونے والی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی بیت لاہیا قصبے پر بمباری سے 7 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، خوراک کی تقسیم کے مراکز پر رسد کی کمی کی وجہ سے بھوک خطرناک سطح تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 362 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 28 ہزار 741 زخمی ہوچکے ہیں۔