غزہ میں اسرائیلی بربریت نہ تھم سکی، 24 گھنٹے میں مزید 20 فلسطینی شہید

Published On 16 June,2025 07:36 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، صیہونی جارحیت کے دوران 24 گھنٹے میں مزید 20 افراد شہید ، 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فاقہ کش فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں، ایک امدادی مرکز پر فائرنگ کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس اور جنوبی غزہ کے قریبی قصبوں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل خوراک کی تقسیم کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔

اسرائیل کے جنگی طریقے خوفناک اور ناقابلِ تصور انسانی اذیت کا باعث بن رہے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 404 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 150 زخمی ہو چکے۔