ایرانی ٹی وی پر حملے کا ہدف پروفیسر محمد مرندی تھے: جارج گیلوے کا دعویٰ

Published On 18 June,2025 02:35 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی سابق رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ٹی وی پر حملے کا ہدف پروفیسر محمد مرندی تھے۔

برطانوی سابق رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے کہا کہ پروفیسر مرندی حملے کے وقت سٹوڈیو میں ایک طے شدہ انٹرویو کیلئے موجود تھے، ایرانی حکام کی معروف تجزیہ کار اور پروفیسر محمد مرندی کو اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکام نے پروفیسر مرندی کو اپنا موبائل فون بھی ساتھ رکھنے سے روک دیا، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر میزائل داغا تھا۔

اسرائیل کا تہران میں سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ دوران نشریات ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملہ ہونے پر اینکر اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔

خبررساں ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ دوران نشریات ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملہ ہونے پر اینکر اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔