تہران: (دنیا نیوز) ایران نے موساد کیلئے کام کرنے پر جاسوس کو پھانسی دیدی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاسوس مجید مصیبی کو مکمل عدالتی کارروائی کے بعد پھانسی دی گئی، مصیبی پر حساس معلومات موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسماعیل فکری کو بھی پھانسی دی تھی، اسماعیل فکری کو گزشتہ پیر کی صبح پھانسی دی گئی جبکہ اسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران نے الزام لگایا کہ اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔