آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا

Published On 23 June,2025 04:41 pm

ویانا: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو شدید خطرناک قرار دے دیا۔

رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات پر حملے سرحدوں سے باہر بھی تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ فوجی کشیدگی سے گریز اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت ہے، اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو جو تباہی پھیلے گی اس کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات ہی واحد پائیدار حل ہیں، ایران کا فوری دورہ کرنے کو تیار ہوں، اختلافات کے باوجود تعاون جاری رہنا چاہیے۔