میکسیکو میں سیاحت کیخلاف احتجاج اچانک پُرتشدد صورت اختیار کر گیا

Published On 05 July,2025 11:46 pm

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو کے دارالحکومت میں سیاحت کے خلاف احتجاج اچانک پُرتشدد صورت اختیار کر گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں افراد نے میکسیکو سٹی میں پُرامن احتجاج کیا جو اچانک پرتشدد ہوگیا، مظاہرین نے ریسٹورنٹس میں توڑ پھوڑ کی، غیر ملکیوں کو ہراساں کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ غیرملکیوں کی وجہ سے گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد بڑھنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔