یونلِن کاؤ: (دنیا نیوز) تائیوان کے جنوبی علاقوں میں طوفان داناس نے تباہی مچا دی۔
طوفان داناس کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ 330 سے زائد زخمی ہوگئے، 5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی بند ہوگئی، 300 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، 700 سے زائد درخت اور سائن بورڈ اڑا لے گئیں۔
تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے فیس بک پر اپنے پیغام میں عوام سے کہا کہ وہ مکمل احتیاط کریں کیونکہ یہ طوفان ملک کے تمام حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص درخت گرنے سے اور دوسرا وینٹیلیٹر بند ہونے کی وجہ سے جان سے گیا، تائیوان سائنس پارک جہاں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی TSMC جیسے ادارے واقع ہیں میں تاحال کوئی بڑا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
دوسری طرف چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں بھی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، چینی محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان منگل کی رات تک فو جیان اور تائیژو کے درمیان لینڈ فال کرے گا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر 121 مسافر بحری جہاز، 64 فیری سروسز اور 181 تعمیراتی منصوبے معطل کر دیئے گئے ہیں۔