غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں قیامت، اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید ، 530 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیاکے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے، غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔