فرانس کا قومی دن: آئفل ٹاور پر شاندار آتش بازی، آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا

Published On 15 July,2025 05:42 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے قومی دن پر پیرس میں آئفل ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

انقلاب فرانس کے دوران 14 جولائی 1789ء کو بادشاہت کا خاتمہ ہوا، فرانس کا قومی دن منایا گیا، اس موقع پر مختلف تقریبات اور فوجی پریڈز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یورپ سمیت مختلف خطوں سے مہمان شریک ہوئے۔

ہر سال فرانس کا قومی دن 14جولائی کو منایا جاتا ہے جو کہ اسی تاریخ کو 1789 میں برپا ہونے والے انقلاب فرانس کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ 1970ء سے یوم فیڈریشن منانے کا بھی سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد ہوتی ہیں، جس میں خصوصاً شانزے لیزے میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ دن کا اختتام مشہور رقص اور آتش بازی سے ہوتا ہے۔