یورپ میں شدید گرمی کی لہربرقرار، سپین، اٹلی اور فرانس میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 04 July,2025 01:45 am

پیرس: (دنیا نیوز) یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سپین،اٹلی اور فرانس میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہیٹ سٹروکس کے باعث سیکڑوں لوگ ہسپتال منتقل ہوگئے، سپین کے شہر کور ڈوبا میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جنوبی اور وسطی فرانس میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

فرانس میں شدید گرم موسم کے باعث 2 ہزار 200 سکول بند کر دیئے گئے، جرمنی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پرتگال اور نیدر لینڈز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔