فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران لوگوں پر انجکشن سے پراسرار حملے

Published On 27 June,2025 03:11 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران لوگوں پر انجان انجکشن کے وار کئے گئے۔

پیرس سمیت فرانس کے 13 مقامات پر میوزک فیسٹیول میں مداحوں پر پراسرار حملے کئے گئے، 145 افراد نے انجکشن لگائے جانے کی شکایت درج کرائی، پولیس نے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے انجان انجکشن سے لوگوں کو بے ہوش، الجھن میں مبتلا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، لوگوں کے ٹیسٹ کئے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔