خارکیف: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر حملے جاری رہے، ڈرونز کی بارش کردی۔
24 گھنٹے کے دوران سومی، خارکیف اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں حملے کئے گئے، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے یوکرینی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، الیکٹرانک وار فیئر سٹیشنز، ریڈار سسٹمز اور گولہ بارود کے ذخائر تباہ کر دئیے۔
یوکرینی فوج نے 267 روسی ڈرونز میں سے 168 کو مار گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ روسی فوجی سازو سامان کے 11 مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔