یوکرین بارے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روسی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

Published On 04 July,2025 04:00 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین سے متعلق مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے امکان پرغور کیا گیا، امریکی صدر سے رابطے کے بعد پیوٹن نے کہا بات چیت سے یوکرین تنازع کے حل کی تلاش جاری رکھیں گے، ۔روس یوکرین تنازع کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان کریملن کا بھی کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدرپیوٹن نے ایران کا مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زوردیا، دونوں رہنماؤں میں تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت ہوئی۔