روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 4 افراد ہلاک

Published On 05 June,2025 01:32 am

خارکیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی حملے کے باعث خارکیف کے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، ایک گھر جل کر راکھ ہوگیا، یوکرینی حکام کے مطابق ایک میزائل صنعتی علاقے میں گرا، حملے کے مقام سے ڈرون کے باقیات برآمد کر لئے۔

یوکرین کے ڈرون حملوں پر روس نے بھی اقدام اٹھا لیا، روس نے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام پر کنٹرول مضبوط بنانے کیلئے 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے مدار میں 102 مزید سیٹلائٹس تعینات کئے جائیں گے تاکہ آئندہ ڈرون حملوں سے نمٹا جاسکے۔