خارکیف:(دنیا نیوز) امریکی اور ترکیہ کی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی۔
خبرایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے میں خارکیف کے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، حملے میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک میزائل صنعتی علاقے میں گرا جبکہ یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک گھر جل کر راکھ ہو گیا ہے،حملے کے مقام سے ڈرون کے باقیات برآمد کر لیے ہیں۔
یوکرینی حکام نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا،پولیس اور پراسیکیوٹرز نے شواہد اکٹھے کر لیے۔